گاڑی الٹنے کے نتیجہ میں زخمی ہونیوالا چل بسا

گوجرہ(نامہ نگار)موٹر وے پر گاڑی الٹنے کے نتیجہ میںشدیدزخمی ہو نے والاایک اور زخمی چل بسا۔مرنے والوں کی تعدادتین ہو گئی ۔ اے پی وی ڈبہ نمبر8831ایل ای ایف ملتان سے فیصل آباد بذریعہ موٹر وے گوجرہ جارہا تھا کہ گوجرہ موٹر وے ایم فور گوجرہ انٹر چینج کے قریب گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا اور گاڑی بے قابو ہو کر قلابازیاںکھاتے ہو ئے الٹ گئی جس کے نتیجہ میں دوافرادشدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ چک نمبر80ج ب فیصل آبادکے شدیدزخمی محمدرحمان کوابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعد مخدوش حالت کے یش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کیاگیاتھاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گیاجس کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں