تمام مریضوں کو ادویات کی بروقت اور بلا تعطیل فراہمی یقینی بنائی جائے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی بہتری اور مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی وارڈ، پیڈز وارڈ، لیبارٹری، پرچی کاونٹر اور دیگر شعبوں کا جائزہ لیا، مریضوں کی عیادت کی اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے مفت ادویات کی دستیابی کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تمام مریضوں کو ادویات کی بروقت اور بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ہسپتال میں موجود ادویات مریضوں کو نہ دی گئیں تو ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں