ہر سال کی طرح اس عید الفطر پر بھی ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں عروج پر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عید الفطر کے موقع پر ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ٹرانسپورٹ مافیا من مانے کرایے وصول کرنے میں مصروف ہے’ آبائی علاقوں کو جانے والے شہری پریشان ہوگئے ہیں۔ بسوں’ ویگنوں اور اوورلوڈنگ کرنے والوں نے زائد وصول کرنے پر لڑائی جھگڑے بھی ہونے لگے۔ فیصل آباد سمیت ملک بھر سے عیدالفطر کی چھٹیاں ہوتے ہی پردیسی اپنے آبائی علاقوں کو واپسی’ تاکہ اپنوں کیساتھ عید گزاری جا سکے جبکہ بس اڈوں پر من مانے کرایے وصولی سے شہری پریشان ہیں۔ ٹرانسپورٹ اڈوں پر مسافروں کا رش لگ گیا۔ ٹرانسپورٹرز من مانے کرائے وصول کر رہے ہیں اور مسافروں اور گاڑیوں کے ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز کے ساتھ لڑائی جھگڑے بھی ہونے لگے جبکہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹریفک پولیس کا عملہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے الگ سے اپنی ”عیدی” مہم شروع کر رکھی ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر عمل کروانے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے۔ ٹرانسپورٹرز مافیا کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بڑے بڑے دعوے کئے جاتے ہیں مگر ان پر عملدرآمد نہیں کروایا جاتا اور نہ ہی عام شہریوں کو زائد کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف شکایت کرنے کیلئے فون نمبر کسی جگہ آویزاں کئے جاتے ہیں۔ مسافروں نے بتایا کہ یہاں انتظامیہ یا پولیس کا کوئی اہلکار موجود نہیں جو ٹرانسپورٹرز کے خلاف ایکشن لے، زیادہ بکنگ اور گاڑیوں کی کمی کی وجہ سے خواتین و بچوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ٹرانسپورٹرز اوورلوڈنگ کے ساتھ مسافروں کا سامان بھی اضافی چارجز پر گاڑیوں میں لاد رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں