پریس کلب کی کابینہ کا اجلاس،مختلف شعبوں سے متعلق کمیٹیاں تشکیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پریس کلب کی کابینہ کا اجلاس صدر شاہد علی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں صدر شاہد علی نے کابینہ کو بتایا کہ صحافی کالونی کیلئے جس مہم کا آغاز کیا گیا ہے اخبارات اور سوشل میڈیا پر اشتہارات چلانے کے مثبت نتائج آرہے ہیں اور عید کے بعد وزیر اعلیٰ مریم نواز اور سیکر ٹری اطلاعات پنجاب سے ملاقات کی جائیگی ،صحافی کالونی فیصل آباد کے ہر قلم کے مزدور کا حق ہے اور اپنے حق کو حاصل کر نے کیلئے ہم ہر حد تک جائیں گے ،پریس کلب کے ممبران کی خدمت کیلئے مختلف شعبوں سے متعلق کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں ہر کمیٹی ایک مہینہ کے بعد اپنی کارکردگی پیش کریگی کمیٹیوں کا مقصد مختلف انتظامی اداروں میں ممبر ان کی رہنمائی کرنا اور ان کے مسائل کو حل کر نا ہے سیکرٹری سید عزادار حسین عابدی نے بتایا کہ چالیس سے زائد بیوگان کو راشن مہیا کیا گیا ہے اس کے علاوہ اخوت فائونڈیشن الخدمت فائونڈیشن سے بھی معاہدے ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں