کسانوں کو زندہ درگور نہ کیا جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر این اے 95 سردار عثمان نواز باجوہ ،تحصیل صدر سردار علی نواز باجوہ نے کہا تنگ دست کسان کو زندہ درگور نہ کیا جائے منتخب نمائندے کسانوں پرہونے والے ظلم اور زیادتی پر خاموش تماشائی کا کردار ادا نہ کرے ۔۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ حکومت کسان کے اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پرگندم کی خریداری پالیسی کااعلان کرے۔ ملک میں زرعی ایمرجنسی کا نفاذ کرتے ہوئے زراعت کے لیے کسانوں کے نمائندوں کی مشاورت سے زرعی پالیسی کا اعلان کیا جائے انہوں نے کہا کہ زرعی اجناس کی پیدواری لاگت کم کرنے کے لیے زرعی ان پٹس جن میں کھاد اور زرعی ادویات شامل ہیں پر سبسڈی دی جائے۔ کسانوں کو مفت بیج، کھاد اور ادویات دی جائیں، زرعی مشینر ی کے لیے آسان اقساط پر بلا سود قرض دیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں