فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سرلیاں کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار الٹنے سے معروف قانون دان سردار جنید امجد ڈوگر زندگی کی بازی ہار گیا، متوفی ممبر پنجاب بار کونسل سردار فاروق احمد ڈوگر کا بھتیجا اور گورنمنٹ گریجوایٹ کالج سمن آباد کے شعبہ انگریزی کے پروفیسر امجد ڈوگر مرحوم ‘گورنمنٹ اسلامیہ کالج عید گاہ روڈ کی سابق وائس پرنسپل محترمہ بلقیس ڈوگر مرحومہ کا اکلوتا بیٹا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ 232 رب رسالہ روڈ کا رہائشی سردار جنید امجد ڈوگر ایڈووکیٹ اپنی گاڑی میں عزیزوں کو ملنے جا رہا تھے کہ جب وہ سرلیاں کے قریب پہنچے تو تیز رفتار کے باعث پجارو گاڑی الٹنے سے بری طرح زخمی ہو گئے، جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا، مرحوم کی نمازجنازہ آج 3اپریل 2025ء بروز جمعرات بعدازنماز ظہر ان کے آبائی گائوں 232 رب رسالہ روڈ میں ادا کر دی گئی۔ جس میں وکلاء سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔




