ون ڈے سیریز میں بھی پاکستان وائٹ واش کا شکار

مائونٹ مونگانوئی(سپورٹس نیوز) نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ٹی 20کے بعد ون ڈے سیریز میں بھی وائٹ واش کر دیا، میزبان ٹیم نے قومی ٹیم کو تیسرے ون ڈے میچ میں 43رنز سے شکست دیدی۔میزبان نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان سیریز کا آخری میچ مائونٹ مونگانوئی میں کھیلا گیا، میچ سے قبل ہونے والی بارش کے باعث میدان کا آئوٹ فیلڈ گیلا ہوگیا تھا جس کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا، ٹاس میں تاخیر ہونے کی وجہ سے تیسرے ون ڈے میچ کو 42اوورز تک محدود کر دیا گیا، قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، حارث رئوف کی جگہ نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔میزبان ٹیم نے مقررہ 42اوورز میں 8وکٹ کے نقصان پر 264رنز بنائے، کپتان بریسویل نے 40بالز پر 58رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں