بجلی ٹیرف میں3.93روپے ریلیف مستقل دیدیا گیا

اسلام آباد (بیوروچیف) پاور ڈویژن کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ 7.41روپے ریلیف میں 3.93روپے فی یونٹ کمی پائیدار بنیاد پر ہوگی حکومت نے حقیقتاً بجلی کے نرخوں میں 5.96روپے فی یونٹ کمی کی ہے جس پر 18 فیصد جی ایس ٹی کے ساتھ ٹیکس لگانے کے بعد صارفین کے لیے فی یونٹ اوسطا 7.41روپے کی کمی ہو جاتی ہے۔ 5.96 روپے فی یونٹ ریلیف میں سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے تحت 1.90روپے فی یونٹ کی کمی بھی شامل ہے لیکن ٹیکس لگنے کے بعد یہ 2.37روپے فی یونٹ ہو جاتی ہے، 10روپے فی لیٹر پٹرولیم لیوی کی وجہ سے ٹیرف میں 1.70 روپے فی یونٹ کمی ہوتی ہے جو جی ایس ٹی شامل کرنے کے بعد 2.12روپے فی یونٹ ہو جاتی ہے۔ 5.96 روپے فی یونٹ ریلیف میں فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کے تحت 0.90روپے کا ریلیف بھی شامل ہے جو جی ایس ٹی ٹیکس کے بعد 1.13روپے فی یونٹ بن جاتا ہے۔ یہ ریلیف فی یونٹ 1.45روپے کی کمی پر بھی مشتمل ہے، جو جی ایس ٹی کے بعد 181روپے فی یونٹ بنتی ہے، اور یہ کمی آئی پی پیز اور حکومت کے بجلی گھروں کے ساتھ پاور ٹاسک فورس کی بات چیت کے نتیجے میں حاصل کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں