امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر اہلکار پاکستان کا دورہ کریں گے

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر اہلکار اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق امریکی سینئر اہلکار برائے جنوب اور وسط ایشیائی امور ایریک مئیر وفد کی قیادت کریں گے۔امریکا کے مختلف اداروں کے اہلکاروں پر مشتمل وفد 8سے 10اپریل تک اسلام آباد کا دورہ کرے گا، پاک امریکا انسداد دہشتگردی تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں