پاکستان کو خطے میں کھیلوں کا مرکز بنا ئینگے،وزیراعظم

لاہور(بیوروچیف) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کھیلوں کا عالمی آج منایا جا رہا ہے۔ 23اگست 2013 کو اقوام متحدہ نے ترقی اور امن کیلئے کھیلوں کا عالمی دن ہر سال 6اپریل کو منانے کا فیصلہ کیا تھا جو 1896میں ایتھنز میں پہلے جدید اولمپک گیمز کے آغاز کا دن تھا۔اس دن کومنانے کا مقصد دنیا بھر میں امن کے فروغ میں کھیلوں کے اہم کردار کو اجاگر کرنا ہے، کھیل تمام ثقافتوں میں خیر سگالی، صحت مندانہ مقابلہ اور تعاون کے حصول کا ایک مثبت طریقہ ہے، کھیلوں کا عالمی دن صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے کی اہمیت کو بھی اجاگر کر رہا ہے۔بین الاقوامی اولمپک کمیٹی زیادہ سے زیادہ لوگوں تک کھیلوں کی رسائی دینے پر زور دے رہی ہے۔کھیلوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں مل کر کھیلوں کے نظام کو مضبوط بنانا ہوگا، ہمیں آنے والی نسلوں کیلئے جامع، بااختیار اور پائیدار معاشرہ تشکیل دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف کھلاڑیوں کو مستقبل کے چیلنجز کیلئے تیار کرنا ہے، پاکستان خطے میں کھیلوں کا مرکز بننے کیلئے پر عزم ہے، پاکستان اتحاد کیلئے کھیلوں کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے،کھیل پاکستان کی شناخت اجاگر کرنے کا موثر ذریعہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں