سماجی کارکن مظفر حسین بھٹی کے والد انتقال کر گئے

صفدرآباد(نامہ نگار)سماجی کارکن مظفر حسین بھٹی کے والد محترم سکول ٹیچر (ر) محمد لطیف بھٹی نارنگ منڈی والے رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے (انا للہ و انا الیہ راجعون)۔ وہ کافی عرصے سے عارضہ دل میں مبتلا تھے۔ان کی نماز جنازہ مرکزی جناز گاہ صفدرآباد میں اد اکرنے کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔ان کی وفات پر ڈیلی بزنس رپورٹ کے نامہ نگار احسان الحق بابر بھٹی،ملک بشیر احمد شاہد چیئرمین انجمن تاجراں انارکلی بازار،منیر احمد بھٹی بزرگ صحافی (فیصل آباد)،ادریس بھٹی جرنلسٹ آف راولپنڈی اسلام آباد،خالد محمود بھٹی سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی صفدرآباد،ڈاکٹر عبد المجید اختر سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی،حاجی محمد سفیان بھٹی(سفیان بک ڈپو)،ملک محمد طارق ریلوے روڈ،محمد انور بی اے ڈائریکٹر سر انور پبلک سکول،ڈاکٹر تنویر بھٹی،ملک تنویر شاہد سیکریٹری موبائل ایسوسی ایشن صفدرآباد اور میاں محمد عرفان زری ہائوس نے اظہار تعزیت کیا ہے اور ان کے درجات میںبلندی کی دعا کی ہے ۔اللہ تعالیٰ انہین جوار رحمت میںجگہ عطا فرمائے آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں