بچوں کی تعلیم و تربیت میں والدین واساتذہ کا کردار اہم ہے

ماموں کانجن (نامہ نگار) تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول 509 گ ب میں تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی علی عابد سیال اسسٹنٹ ایجو کیشن آفیسر مرکز مامونکانجن،ون تھے تقریب میں والدین، اساتذہ، اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کی بھرپورحوصلہ افزائی کی اور تعلیمی ترقی میں والدین کے کردار پر روشنی ڈالی انہوں نے اسکول کے اساتذہ کی کاوشوں کو بھی سراہا اور طلبہ کو مزید محنت کرنے کی تلقین کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں