پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے حکومت کو ہنگامی طور پر آگاہی مہم شروع کرنا چاہیے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تیسری جنگ عظیم پانی پر ہو گی اگر پانی کے ضیاع کو روکنے پر توجہ نہ دی گئی تو ہم خشک سالی کی طرف چلے جائیں گے۔خشک سالی کے سامنے ایٹم بم بھی دھرے کے دھرے رہ جاتے ہیں ۔آریا ایک بین الالقوا می تنظیم ہے جو کہ پاکستان سمیت 54مما لک میں کام کر رہی ہے ۔5اپریل کو کلچر ڈ ڈے منایا جائیگا ۔ آریا کا ہر ممبر کم از اکم پانچ پودے ضرور لگائے گا۔ پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے حکومت کو ہنگامی طور پر آگاہی مہم شروع کرنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار چیئر مین آل راجپوت انٹر نیشنل ایسوسی ایشن کنور کتب الدین ،کنور دلشاد سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن ،کامران افضل ،رانا شاہد اکرم خاں جنرل سیکرٹری فیصل آباد ڈویژن آریا، رانا کلیم اللہ خان ، نوازش علی خان، شاہد فاروق ، رانا ریاست علی خان ، رانا نوید اختر، امتشال ارشد ، رانا منیر خان ، رانا محمد خان ، رانا نوید اختر سیٹھی ،راجہ ثاقب ودیگر نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ آ ر یا واحد جماعت ہے جس کا اپنا جھنڈا ہے ، کلچر ڈے ہے اور یہ پاکستان سمیت 54ممالک میں فعال ہے۔ ہر سال کی طرح امسال بھی پانچ اپریل کو کلچرڈ ڈے منایا جائیگا۔لیکن اس دفع ہمارا تھیم مختلف ہو گا راجپوت برادری نے قیام پاکستان سے لیکر استحکام پاکستان میں اپنا اہم کردار ادا کیا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور پاکستان کو ایٹمی پاور بنانے ڈاکٹر عبد القدیر خان بھی راجپوت گھرانے سے تعلق رکھتے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں