صفدر آبادمیں کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں نے شہریوں کے ناک میں دم کردیا

صفدرآباد(نامہ نگار)ریلوے مال گودام صفدرآباد ریلوے اسٹیشن کی حدود میں مدنی محلہ کے بالکل قریب کو ڑا کے ڈھیروں نے شہریوں کی ناک میں دم کر دیا ۔ریلوے حدود پر صفائی پر مامور عملہ نے اس جگہ پر قبضہ کر کے شہر کا سارا کوڑا یہاں اکٹھا کر کے ڈھیر لگانے شروع کر دیئے ۔جب ڈھیر لگ جاتے ہیں تو اس کے بعد مشینری پہنچ جاتی ہے اور منی ٹرالوں کے ذریعے کوڑے کو اٹھا کے لے جانے کا عمل شروع ہوتا ہے اس دوران کوڑا ٹرالوں سے باہر نکل کر وسری جگہوں پر گرتا ہے جس سے گندگی پھیلتی ہے۔صفائی پر مامور عملہ اناڑی ہے۔شہر گندگی کا ڈھیر بنتا جارہا ہے ۔بازاروں میں دکاندار بھی کوڑے کو عین درمیان میں پھینک دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں