بچے کو مارنے کا گلہ دینے پر دو افراد نے تین خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

گوجرہ(نامہ نگار)بچے کومارپیٹ کر نے کاگلہ دینے پر دو افراد نے بہن کے ہمراہ تین خواتین کوتشددکا نشانہ بنا ڈالا ۔معلوم ہواہے کہ محلہ نئی منڈی گوجرہ کی نبیلہ انداز کا چار سالہ بھتیجاگلی میں کھیل رہاتھاکہ محلہ مذکور کے نوجوان موسی نے بچے کو مار پیٹ کی جس پر بچہ خوف زدہ ہو کر روتا ہو ااپنے گھر آگیا جس پر نبیلہ بی بی کی بھابی اور والدہ نے موسی کے گھر جا کر بچے کو تشددکرنے کی وجہ پوچھی تووہ سیخ پا ہو گئے موسی نے اپنے بھائی عمر اور بہن( ن) کے ہمراہ دونوں خواتین کو بالوں سے پکڑ لیااور تشدد کا نشانہ بناتے ہو ئے ان کے پار چات پوشیدنی پھاڑ دیئے چیخ وپکار سن کر نبیلہ بی بی بھی اپنی والدہ اور بھابی کا پتہ کر نے گئی تو ملزمان نے اسے بھی پکڑ کر تشددکا نشانہ بنادیا شور سن پر اہل محلہ اکھٹے ہو گئے اورملزمان کی منت سماجت کر کے ان کی جان چھڑائی ۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس گوجرہ نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں