فیصل آباد ڈویژنل ریسلنگ ایسوسی ایشن کا اجلاس

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈویژنل ریسلنگ ایسوسی ایشن کا اجلاس ڈویژنل صدر چوہدری ارشد گجر کی زیر صدارت شہباز شریف انڈور سپورٹس کمپلیکس کلیم شہید غلام محمد آباد میں منعقد ہوا جس میں تمام ڈسٹرکٹ کے عہدیداران نے شرکت کی اجلاس میں پہلوانی کے فروغ کیلئے چیمپئن فیصل آباد ڈویژن 74کلو گرام کے ریسلرز کے درمیان اور رستم فیصل آباد ڈویژن 76کلو گرام سے لیکر 125کلو گرام کے ریسلرز کے درمیان کروانے پر اتفاق ہوا جسمیں یہ تہہ پایا کے ہراکھاڑے سے ایک ایک ریسلرز لیا جائے گا اس کی تائید اکھاڑوں کے اساتذہ استاد عالم پہلوان، استاد نثار پہلوان، استاد لالاعمر بلوچ پہلوان، استاد مشتاق علی پہلوان، استاد شوکت پہلوان، استاد عبد الحمید ببلو بٹ پہلوان استاد مٹھو پہلوان، چیمپئن دبئی اویس پہلوان اور استاد محسن گجر پہلوان نے کی۔ اس موقع پر ڈویژنل جنرل سیکرٹری محمد عاطف نومی ملک ،استاد وارث علی ودیگر عہدیداران بھی موجود تھے چیمپئن ورستم فیصل آباد ڈویژن کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں