دہشتگردی اور انتہا پسندی نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،قاری عبدالرحمان،طاہر محمود سیالوی

جڑانوالہ (نامہ نگار) امن و امان کی بحالی دہشتگردی،فرقہ واریت اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی عید الفطر کے موقع پر سیکیورٹی و صفائی کے بہترین انتظامات کرنے پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ندیم ناصر،سی پی او صاحبزادہ بلال عمر،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ریسکیو 1122کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار مرکزی بین المذاھب امن کمیٹی پاکستان کے چیئرمین قاری عبد الرحمن قادری،صدر حافظ شاہد اشرف، سیکرٹر ی جنرل صاحبزادہ طاہر محمود سیالوی،سینئر وائس چیئرمین مولانا سکندر حیات ذکی،مرکزی نائب صدر خالد محمود اعظم ابادی چیئرمین اور سیز مزمل سعید باجوہ ، نائب صدر حاجی مشتاق احمد قادری نے عید ملن پارٹی کے شرکا سے خطاب کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی نے ملک وقوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے اس سلسلہ میں پاک فوج،قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور پنجاب پولیس نے ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے ان کی بے مثال قربانیوں پر مرکزی بین المذاھب امن کمیٹی پاکستان انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔آج کا یہ ہونے والا اجلاس اس بات کا عہد کرتا ہے کہ ہم سب پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ ملک کر دہشتگردی اور فرقہ واریت کے ناسور کے خاتمے کیلئے بھر پور کردار ادا کریں گے نہ صرف جڑانوالہ بلکہ ملک بھر میں جہاں بھی ضرورت پڑی مرکزی بین المذاھب امن کمیٹی پاکستان سب سے آگے ہو گی۔اجلاس میں صدر پنجاب پیر غلام رسول، وائس چیئرمین اسامہ اصغر چیمہ،رانا ذوالفقار حمید،رانا بشارت علی،سجاد حسین،ڈاکٹر علی افضال،ڈاکٹر غلام مصطفی ، حکیم زید سلطانی،حکیم عابد حسین،وحید رضا قادری،رانا عرفان محمود،افتخار شوکت منج، فیضان بٹ کریسچن کمیونٹی سے فاروق ایوب،ڈاکٹر دل نواز تیجا،سلیم مسیح،عمران مسیح،شہباز شریف سہوترا،فریاد سروش تاجر ونگ سے وائس چیئرمین تاجر ونگ منیر احمد، وائس چیئرمین عبد الرحمن چیمہ ، محمد حمزہ،عاطف مشتاق و دیگر بھی شریک تھے،آخر میں ملکی بقا و سلامتی اور استحکام سمت شہدا پاکستان کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں