اظہر وقار کی قیادت میں فیڈمک مزیدفعال ہوگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ممتاز کاروباری ، سماجی و ہر دلعزیز شخصیت، رانا اظہر وقار خاںکی بطور چیئرمین فیڈمک نامزدگی صنعتی حلقوں کی امنگوں کی عین ترجمانی ہے، فیڈمک مزید فعال ہو گی اور ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں انڈسٹری کی بحالی، فروغ اور نئی انڈسٹری کی راہیں کھلیں گی، ان خیالات کا اظہار کاروباری شخصیات محمد سلیم ملک، محمد اویس ملک، اور بلال ملک نے اپنے مشترکہ بیان میں رانا اظہر وقار کو فیڈمک کا چارج سنبھال کر امور سرانجام دینے پر مبارکباد دیتے ہوئے کیا بیان میں کہا گیا ہے کہ رانا اطہر وقار خداداد صلاحیتوں کے مالک ہونے کے ساتھ ساتھ صنعت و تجارت کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ موصوف بطور چیئرمین فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمیٹی اپنے فرائض کماحقہ سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ،حوصلہ افزائی، صنعت کاروں کو سہولیات کی فراہمی بالخصوص چائنز صنعت کاروں کی مناسب سکیورٹی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے، صنعتی حلقوں کا تعاون ہمیشہ ان کے شامل حال رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں