صفدر آباد میں چکن کے نرخ آٹھ سو روپے سے بھی بڑھ گئے

صفدرآباد(نامہ نگار) برائلر مرغی کا گوشت بدستور مہنگا 800 روپے کلو کے حساب سے فروخت،مرغی کا گوشت فروخت کرنے والے قصاب فرعون بن گئے ۔ تول میںبھی کمی ، ایک کلو پورا کرنے کی بجائے 900 گرام دینے لگے اور یہ سلسلہ کافی دیر سے اعلانیہ جاری ہے۔مرغی فروخت کرنے والے بد تمیزی پر اتر آتے ہیں،جو کوئی ریٹ پر بات کرتا ہے تو آگے سے بد معاشی کرتے ہیں ۔ایک شہری نے بتایا کہ گوشت والے سے ریٹ پوچھا گیا تو کہنے لگا کہ ریٹ 800 روپے کلو ہے لیکن آپ کو ملے گا 900 گرام۔سر عام باتیں کرتے ہیں جب کہ سرکاری ریٹ لسٹ میں قیمت 595 روپے فی کلو اور وزن1000 گرام۔اتنی بد معاشی پر بھی انتظامیہ چپ ہے کوئی کارروائی نہیں عوام کو دن دیہاڑے لوٹا جا رہا ہے۔مگر اسسٹنٹ کمشنر بازاروں میں آتے ہی نہیں ۔آتے بھی ہونگے تو ایک ویڈیو بنا کر چلتے بنے ہو ں گے ۔عید کے دنوں میں بھی مہنگائی عروج پر رہی اور حکومت کہہ رہی ہے کہ سالوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا مہنگائی کم ہو گئی ۔سبحان اللہ ہی کہہ سکتے ہیں اتنا جھوٹ سر عام توبہ ہی توبہ ہے۔یہ تو مرغی کے بارے میں شہری نے بتایا اگر چھوٹا گوشت لینا ہو توکانوںکو ہاتھ لگائو اور مسور کی دال پر گزارا کرو۔بھول جائو مرغی شرغی کو ۔یہ امیروں کا کام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں