ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) لنڈیانوالہ پولیس نے اڈا بچیانہ کے قریب المناک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد کے جاں بحق ہونے اور 5افراد کے زخمی ہونے پر بس ڈرائیور’ بس مالک اور اڈا منیجر کے خلاف زیردفعہ 322، 337G’ 427′ 279 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ متوفیان کے عزیز سیدپورہ جڑانوالہ کے رہائشی ریاض احمد ولد بشیر احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ تاہم پولیس نے بس ڈرائیور سمیت دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جار ہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں