باپ کے مقدمہ قتل کا گواہ بیٹا اپنی والدہ اور قریبی عزیز سمیت قتل

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)تھانہ باہلک کے علاقے تاندلیانوالہ لاہور روڈ پر نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر موٹر سائیکل سوار ماں بیٹے کو ان کے قریبی عزیز سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا اورفرار ہو گئے۔ مقتول مزمل اپنے والد کے مقدمہ قتل کا چشم دید گواہ تھا جسے آج تاریخ پیشی پر جاتے ہوئے اس کی والدہ اور قریبی عزیز سمیت قتل کر دیاگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے تینوں کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل’ تفصیلات کے مطابق تھانہ باہلک کے نواحی گائوں کھوہ اعظم والا ٹھٹھہ بیگ کا رہائشی عباس ولد یاسین اپنے والد یاسین کے مقدمہ قتل نمبری 183/23کا چشم دید گواہ تھا جو آج صبح اپنی والدہ زہراں بی بی اور اپنے قریبی عزیز مزمل عباس ولد مظہر عباس کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر تاریخ پیشی پر تحصیل کچہری تاندلیانوالہ جا رہا تھا کہ اوکاڑہ تاندلیانوالہ روڈ پر واں موچیاں گائوں کے نزدیک موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے ان پر گولیاں چلا دیں اور وہ تینوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں