بچوں کو قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ سکھائیں

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)ترقی یافتہ ممالک کی سب سے بڑی خوبی عوام کو صحت ،تعلیم ،انصاف کی مثالی سہولتیں،خالص غذا ،مقررہ ریٹ پر اشیا خوردونوش، میرٹ ،فرقہ وار یت ، برادری ازم ، مسلک ازم ، انتہاپسندی اور دہشت گردی سے پاک ماحول ہے ان خیالات کا اظہار سٹی لائیرز فورم کے بانی رکن علی ضامن ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ بچوں پر کتابوں کا بوجھ لادنے کی بجائے چند سال قانون کی آگاہی وعملداری ،اخلاقیات ، جرائم اور کرپشن سے نفرت بارے تربیت کرتے ہیں تاکہ سکول جانے تک اچھے اور بر ے کی تمیز ہو قرآن پاک ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اپنے بچوں کو نماز اور قرآن پاک ترجمہ کیساتھ سکھائیں تاکہ اسلام کی اصل روح کے مطابق زندگیاں گزار سکے ۔موبائل ،ٹک ٹاک ودیگر سوشل میڈیا ایپس ،ویپ ،کم عمری میں سگریٹ نوشی،رات گئے تک کھلے رہنے والے کیفے و سنوکر کلبس ،رومانوی وبیہودہ ڈراموں، آئس ودیگر منشیات کے استعمال نے نوجوان نسل کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے جو کسی لمحہ فکریہ سے کم نہیں موجودہ حکومت عوام کو صحت، تعلیم ،انصاف کی مثالی سہولتیں،کرپشن سے پاک ماحول فراہم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں