اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے عوام کی خدمت کی

کمالیہ(نامہ نگار)سابق امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 107محمد سرور چوہدری نے کہا ہے کہ میں عوام میں سے ہوں اور عوام کے درمیان رہنا ہی پسند کروں گا میں نے اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اپنے محدود وسائل سے ملک میں کھاد کے بحران میں کسانوں کو کھاد کی فراہمی حکومتی ریٹ پر اور سوئی گیس کے کنکشن کی فراہمی سمیت دیگر مختلف اجتماعی مسائل کو حل کروانے کے لیے اپنی بھرپور کوشش کی ہے اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا ان کا مزید کہناتھا کہ ہم ان لوگوں میں سے نہیں جو سیاست کو کاروبار کے طور پر استعمال کرتے ہیں ہم جس پارٹی کے ساتھ تھے یا ہیں کبھی بھی اس سے منافقت نہ کی ہے اور کوشش کرتے ہیں کہ سیاست کو عبادت کے طور پر کیا جائے تاکہ مخلوق خدا کے کام آ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں