گوجرہ(نامہ نگار) گوجرہ ڈکیتی کی واردا تو ں کا سلسلہ جاری رہا،ڈاکوئوں نے دو مختلف وارداتو ں میں شہریو ں کو مال و زر سے محرو م کردیا ۔ چکنمبر 354 ج ب قادرآ باد کے محمد حسنین نے اپنے ملازم ملک سرور کو ستر ہزار اور قیمتی گھڑی دی کہ اسکے گھر پہنچا دے وہ موٹر سا ئیکل پر گائو ں جارہا تھا کہ تین موٹر سا ئیکل سوار مسلح ڈاکوئو ں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور اسکے قبضہ سے نقدی اور قیمتی گھڑی چھین لی اور فرار ہو گئے علا وہ ازیں چک نمبر 367 ج ب کا صا بر علی اپنی موٹر سا ئیکل پر سوار ہوکر شہر کی طرف آ رہا تھا کہ سمندری روڈ چونگی نمبر 9 کے قریب ڈاکوؤں نے نقدی و موبائل فون چھین لیا۔



