سٹاک مارکیٹ میںتیزی

کراچی (بیوروچیف) پاکستان سٹاک ایکس چینج پر چھائے مندی کے بادل چھٹ گئے، گزشتہ روز کی بدترین مندی کے بعد 100انڈیکس میں 1500پوائنٹس سے زائد اضافے کے بعد ایک لاکھ 16 ہزار کی حد بحال ہوگئی۔ گزشتہ روز بدترین مندی کے بعد پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، جہاں 100انڈیکس میں 1500پوائنٹس سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100انڈیکس ایک لاکھ 16ہزار 400پوائنٹس پر پہنچ گیا، مارکیٹ میں مزید بہتری کے لیے سرمایہ کار پرامید ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 3882پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 14ہزار 909پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں