مقامی کپاس کی فروخت پر عائد سیلز ٹیکس ختم کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد ( بیو رو چیف )حکومت نے اصولی طور پر کپاس، دھاگے اور خام کپڑے کی مقامی فروخت پر عائد 18 فیصد سیلز ٹیکس واپس لینے پر رضامندی ظاہر کی ہے، تاہم یہ عمل بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اس کی اجازت سے مشروط ہوگا، فیصلے کا مقصد مقامی اور درآمد شدہ کپاس اور اس کی مصنوعات کے لیے یکساں مواقع کو یقینی بنانا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے)، آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما)اور پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن(پی آر جی ایم ای اے)کی درخواست پر وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر تشکیل دی گئی وفاقی وزراء اور سیکرٹریز کی کمیٹی نے اسلام آباد میں اجلاس منعقد کیااور کپاس کی مقامی فروخت، سوتی دھاگے اور خام کپڑے پر 18 فیصد سیلز ٹیکس واپس لینے پر اتفاق کیا۔اس فیصلے کی حتمی منظوری وزیراعظم آئندہ چند روز میں دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں