گرانفروشی پر قابو نہ پایا جاسکا،کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال

گوجرہ(نامہ نگار)گوجرہ میں گرانفروشوں نے ات مچا دی ،اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر نے لگیں،دکاندارمنہ مانگے نرخ وصول کر نے لگے،انتظامیہ بے بس ہو گئی،دکانوں سے نرخ نامے غائب اورپرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال ہو گئیں ،تفصیلات کے مطابق گوجرہ میں دکانداروں نے من مانے نرخوں پر اشیاء کی فروخت کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے ۔جس کی وجہ سے خریداروں اور دکانداروں میں لڑائی جھگڑے معمول بنے ہو ئے ہیں اور شہری شدید پریشانیوں میں مبتلا ہو چکے ہیں۔مقامی انتظامیہ نے مکمل طور پرخاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔جبکہ پرائس کنٹرول افسران نے بھی گرانفروشوں کوکھلی چھٹی دے رکھی ہے مقامی سماجی اور شہری حلقوں نے کمشنر فیصل آباداور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت دیگرارباب اختیارسے فوری طور پر نوٹس لینے اوراشیائے خوردو نوش کی مقررہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کر نے کا مطالبہ کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں