بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام پریشان ہیں

سرگودھا (بیورو چیف) بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام انتہائی پریشانی کا شکار ہیں تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان حالات میں کسی بھی حالت میں پاکستان کے عوام کو بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہونگے ان خیالات کا اظہار سینئر نائب صدر سرگودھا چیمبر آف کامرس و انجمن تاجران بلاک نمبر 2 سرگودھا کے صدر میاں محمد عمران نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کیونکہ ایک طرف مہنگائی اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ نے عوام کو گھیرا ہوا ہے رہی سہی کسر بڑھتی ہوئی مہنگائی نے پوری کردی ہے عوام بے بس نظر آرہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں