مسلح موٹرسائیکل سواروں کی گوجرہ میں مختلف وارداتیں

گوجرہ(نامہ نگار)موٹر سائیکل سوار ڈاکوئو ں نے مختلف وارداتوں میں شہریوں کونقدی وقیمتی موبائلز سے محروم کر دیا۔معلوم ہواہے کہ شادمان پارک کا سیف علی اپنی ساتھی کاشف کے ہمراہ شاہسوار ٹائون کے قریب پیدل جارہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم ڈاکوآگئے جنہوں نے گن پوائنٹ پر ان سے ہزاروںروپے نقدی اور تین عددقیمتی موبائل چھین لئے۔علاوہ ازیں محلہ رسول نگر کامحمد علی حفیظ پارک روڈ پر جا رہاتھاکہ اس کو موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے روک لیااور اس سے قیمتی موبائل فون چھین لیا اور کامیاب واردات کے بعد فرارہو گئے ۔ وارداتوں کی اطلاع سٹی پولیس گوجرہ کو دیدی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں