فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر سنٹرل کمیٹی سید محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں بڑا ریلیف خو شحال پاکستان اور وعدوں کی تکمیل کا تاریخی اقدام ہے، پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کا ہر دور تعمیر و ترقی اور استحکام پاکستان کیلئے علامت کا درجہ رکھتا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی عوام دوست پا لیسیو ں پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گھر یلو اور تمام صارفین کیلئے 7روپے 41پیسے ا ور صنعتوں کیلئے 7روپے 69پیسے بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں معجزا نہ تاریخی کمی کر کے خدمت اور ترقی کی مسلم لیگ (ن)کی روایت کو ایک بار پھر دہرایا ہے یہ وعدہ صدر پاکستان مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے عوام سے کیا تھا جس پر عملدرآمد شہباز سپیڈ کے حصہ میں آیا۔




