پیپلز پارٹی کا 3روزہ سوگ کا اعلان

کراچی (بیوروچیف) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال پر 3روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر پیپلز پارٹی نے 3روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران پیپلز پارٹی کی سیاسی سرگرمیاں 3روز تک معطل رہیں گی۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما تاج حیدر مختصر علالت کے بعد 83برس میں انتقال کر گئے۔مرحوم تاج حیدر کی نمازِ جنازہ بروز بدھ (9اپریل) بعد نمازِ ظہر مسجد و امام بارگاہ یثرب فیز 4ڈیفنس سوسائٹی میں ادا کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں