دوران واردات خاتون کو قتل کرنے والا ڈاکو پکڑا گیا

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)تھانہ پیپلز کالونی کے ایس ایچ او انسپکٹر رانا مغفور خاں کی سربراہی میں پولیس نے دوران ڈکیتی 3بچوں کی ماں کو قتل کرنے والے ڈاکوکو پکڑلیا۔دوران تفتیش ملزم کے سنسنی خیزانکشافات’افسران کی SHO کو شاباش’تفصیلات کے مطابق 26اور 27 مارچ محمدیہ کالونی میں رہائش پذیر عدنان اللہ خان کی بیوی مہوش کنول اپنے 3بچوں کے ہمراہ گھر میں سوئی ہوئی تھی کہ رات کے وقت نامعلوم ڈاکو گھر میں گھس آیا۔جس نے لوٹ مار کرنے کی کوشش کی تو اہل خانہ بیدار ہو گئے۔مہوش کنول نے مزاحمت کی تو درندہ صفت ڈاکو نے آہنی تیسی کے وار کر کے ا سے لہولہان کردیا اور فرار ہوگیا۔مضروبہ کا خاوند عدنان اللہ خان گھر میں موجود نہیں تھا۔جس کو ٹیلی فون پر بتایا گیا جبکہ عدنان اللہ خان کے بھائی فرخ اللہ خان اپنی بھاوج کو سول ہسپتال لے کر آیا یہاں پر مذکورہ خاتون مہوش کنول زندگی کی بازی ہار گئی۔ پولیس نے 27مارچ کو نامعلوم ملزم کے خلاف زیر دفعہ 302ت پ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی۔تھانہ پیپلز کالونی کے ایس ایچ او انسپکٹر رانا مغفور خاں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ باریک بینی سے کیس کا جائزہ لیا تو پولیس کو اسی علاقہ کے رہائشی نوجوان ولید پر شک گزرا۔ قبل ازیں مقتولہ کے خاوند عدنان اللہ خان نے اسی نوجوان کو مقدمہ میں نامزدکردیا۔ جس پر پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر ملزم ولید کو قابو کر لیا جس نے دوران تفتیش سچ اگل دیا اور بتایا کہ وہ مقتولہ مہوش کنول کے پاس ٹیوشن پڑھتا رہا ہے۔ وقوعہ کی رات وہ واردات کی نیت سے گھر میںداخل ہوا تو مذکورہ خاتون مہوش کنول نے مزاحمت کردی جس پر اس نے آہنی تیسی کے وار کر کے لہولہان کر دیا جو بعدازاں ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی۔آر پی او فیصل آباد’ سی پی او فیصل آباد نے SHOرانا مغفور احمد خاں اور ان کی ٹیم کو اندھا قتل کیس ٹریس کرنے پر شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں