اسرائیل ظلم و بربریت کی تمام حدوں کو پار کرچکا

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) جنگ بندی کے باوجود فلسطین و غزہ میں عوام پرانسانیت سوز سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت اور فلسطین و غزہ کے مظلوم مسلمانوں(مرد و خواتین و معصوم بچوں ) سے اظہار یک جہتی کرنے کیلئے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی وصدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکاکی زیر صدارت منٹگمری بازار میں منعقدہ اجلاس ہواجس میں کہا گیا کہ امریکی سرپرست میں سرائیلی ظلم وبربریت اور سفاکیت کی تمام حدوں کو پار کر چکا ہے سلامتی کونسل اور عالم اسلام کے حکمرانوںکو خاموشی توڑ کر اسرائیلی غنڈہ گردی کے آگے دیوار بنکر کھڑا ہونا اور تمام اسرئیلی مصنوعات کابائیکاٹ کرنا اور حکومت کوغزہ پر صہیونی افواج کی سفاقیت کے تناظر میں ملک گیر احتجاج کا اعلان کرناہوگا اجلاس میں جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد ،ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد، صدر ینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیاز طور،سپریم انجمن تاجران کے حاجی محمد عابد ،مرزا مظہرصدیق بیگ ،چوہدری اعجاز احمد، ایس ایم ایوب ، رانا عالم رضا،شیخ ارسلان اسلم آچھی، رانا فیصل تجمل وحید ، ملک ذوالفقارعلی ،چوہدری اقبال وزیر ، چوہدری شاہد ندیم ، میاں بلال احمد ، فرحان شیخ، شیخ محمد عارف محمود، محمد عظیم کھوکھر ، عامر محمودرحمانی، شاہد مجید ملک ، شیخ نعیم حبیب ، شیخ وحید ملتانی ، عمران مجید ملک ،ملک بشیرو دیگر شامل تھے صدر انجمن تاجران سٹی خواجہ شاہد رزاق سکانے فلسطینی بھائیوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں اور فلسطینیوں کا رشتہ ایمان کا ہے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ اپنی اپنی دکانو ںپر ایسی امپورٹڈ چیزیں رکھنا بند کردیں جن سے اسلام دشمن قوتوں کی مدد ہوتی ہو انہوں نے کہا کہ ہمیں من حیث القوم اسلام کی سر بلندی اور کشمیروفلسطین کی آزادی کیلئے ایک مضبوط قوت بنکر عالمی سطح پر غیر اسلامی رسومات کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں