پاکستان اقتصادی ترقی کے نئے دور میں داخل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق وزیر مملکت اورمسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدرحاجی اکرم انصاری نے کہاہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کے عملی اقدامات اور میاں نواز شریف کی پالیسی کے مطابق پاکستان اقتصادی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے-,معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے مشن کے تحت 2 روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا آغاز ہو گیا۔فورم میں مختلف ممالک سے متعلقہ شعبوں کے ماہرین شریک ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ پائیدار معاشی استحکام کے لیے معدنی وسائل سے بھرپور استفادہ کرنا ہو گاتمام معاشی اشاریے مثبت ہیں، عالمی ادارے بھی پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، جو اب معاشی لحاظ سے بہتری کی جانب جا رہا ہے حکومت نے پاکستان میں دیر پا ترقی کے لئے اہم فیصلے کئے ہیں، عالمی کمپنیاں پاکستان سے معدنی وسائل میں سرمایہ کاری سے بھر پور استفادہ کر سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں