PHAسرگودھا کے زیر اہتمام فلور فیسٹیول کے انعقاد کیلئے تیاریاں مکمل

سرگودہا(بیورو چیف)جشن بہاراں کی مناسبت سے پی ایچ اے کے زیر اہتمام فلورا فیسٹیول کے انعقاد کی تیاریاں مکمل،ڈی جی پی ایچ اے چوہدری محمد ارشد کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں 16 سے 22 اپریل تک جاری رہنے والے اس 7 روزہ فیسٹیول کے باوقار انعقاد کے حوالہ سے بنیادی امور کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داریاں تفویض کی گئیں، اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے چوہدری محمد ارشد نے کہا کہ جشن بہارا ں کی مناسبت سے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سرگودھا کے زیر اہتمام 7 روزہ فلورا فیسٹیول پی ایچ اے آفس کے سبزہ زار میں منعقدہ ہوگا جس میں رنگا رنگ پروگرام اور مختلف اجناس کے علاوہ موسمی پھولوں کی نمائش کی جائیگی جبکہ تمام ادارے اپنے اپنے سٹالز لگائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ سرگودہا کے باسیوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کیلئے پی ایچ اے ہنگامی بنیادوں پر مصروف عمل ہے اور جشن بہاراں 2025ئ کے موقع پر فلورافیسٹیول کے انعقاد کا فیصلہ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جہاں ہر عمر کے حامل مرد و زن بالخصوص بچوں کیلئے تفریح کے بھرپور انتظامات کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ فلورا فیسٹیول میں گرینڈ میوزیکل شو کا انعقاد بھی عمل میں لایا جائے گا جس میں ملک کے نامور فنکار اپنی فنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں