3ٹریفک حادثات میں6افراد جاں بحق،مسافر بس کو آگ لگ گئی

گوجرہ/جھنگ / اوباڑو(نمائندگان ) مختلف ٹریفک حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق اوباڑو میں سکھر ملتان موٹروے پر تیز رفتار بس الٹ گئی، حادثے میں 3مسافر جاں بحق جبکہ15 زخمی ہوگئے’ حادثہ موٹروے ایم فائیو پر قاضی واہ نہر کے قریب پیش آیا ہے، مسافر بس پنجاب سے کراچی جا رہی تھی۔ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ جاں بحق ہونے والے سجاد حسین، محمد آصف اور محمد حسین کا تعلق پنجاب سے تھا، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ جھنگ میں گوجرہ روڈ پر آلو سے بھرا ٹرک ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر کار پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے ، ریسکیو اہلکاروں نے حادثات میں زخمی اور جاں بحق ہونیوالوں کی نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔جبکہ موٹر وے ایم فور گوجرہ پر گاڑیوں میں تصادم ،گاڑیوں میںآگ لگنے سے ڈرائیور جھلس کرجاں بحق ،گاڑیاںجل کر تباہ ہوگئیں۔ دس مسافرشدیدزخمی ہو گئے۔بس میں 41مسافر سوار تھے ۔معلوم ہواہے کہ بس نمبر4174سی اے سی کا ڈرائیور اصغر علی سکنہ خوشاب ڈیرہ غازی خان سے مسافروں کو لے کربذریعہ موٹر وے ایم فور راولپنڈی جا رہی تھی کہ علاقہ نواں لاہور موٹر وے ایم فورپر انٹر چینج چراغ آبادکے قریب زرعی ادویات لے کرجانیوالے مزداڈالے کے ساتھ ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میں مزدہ الٹ گیا اور دونوں گاڑیوں کو آگ لگ گئی ۔جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دونوں گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیاجس کے نتیجہ میںبس ڈرائیور آگ سے جھلس کرشدیدزخمی ہو گیااورجو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔بس میں سوارمسافر ثناء فاطمہ،مغیث الرحمن،محمد اشفاق ،تحریم بی بی،راشدہ بی بی،اطہرحسین،ابو بکروغیرہ خواتین سمیت دس افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرہ منتقل کیاگیا جہاں پر انہیں طبی امدادکی فراہمی جاری ہے ۔بس میںسواردیگرمسافر وں نے اپنی مددآپ کے تحت گاڑی سے نکل کر جانیں بچائیں اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی فائر برگیڈ گاڑیاں موقع پر پہنچیں لیکن گاڑیاں جل کر خاکستر ہو چکی تھیں اور دونوں گاڑیاں بری طرح سے تباہ ہو گئیں ۔مزدہ ڈرائیور موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گیا ۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی گوجرہ اشرف تبسم اور موٹر وے پولیس کے افسران اور نواں لاہو ر پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی اور مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں