بے عزتی کا بدلہ لینے کی خاطر نوجوان کو گولی مار دی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ چک جھمرہ کے نواحی گائوں 159 رب میں معمولی تلخ کلامی پر مسلح افراد نے مخالف کو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا، حملہ آور ہوائی فائرنگ کرتے فرار ہو گئے، مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروایا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 159 رب کے رہائشی لبید ولد غلام محمد کی کسی بات پر حسنین وغیرہ سے معمولی تلخ کلامی ہو گئی تو انہوں نے اس بات کا بُرا مناتے ہوئے فائرنگ کر کے لبید کو بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں