پی ٹی آئی میں ٹوٹ پھوٹ،سلمان اکرم راجہ اور بیرسٹر گوہر آمنے سامنے

اسلام آباد (عظیم صدیقی) پی ٹی آئی میں توڑ پھوڑ کا سلسلہ جاری’ مختلف دھڑے بن گئے’ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ آمنے سامنے’ اعلیٰ قیادت میں کچھ تبدیلیاں بھی ہو سکتی ہیں۔ بانی چیئرمین کی بہنیں آج کی ملاقات پارٹی اندرونی اختلافات اور گنڈا پور حکومت کے متعلق آگاہ کرینگے۔ گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین سے ملاقات والا معاملہ روز بہ روز پیچیدگی اختیار کر رہا ہے۔ صورتحال حد درجہ خراب کہی جا رہی ہے۔ پارلیمانی پارٹی گزشتہ روز اجلاس میں پی ٹی آئی KPK کے ممبران کی منرل بل پر شدید تلخ کلامی ہوئی تھی ان اختلافات کو چھپایا جا رہا ہے لیکن ذرائع سے بعض اوقات خبریں نکل آتی ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے پارٹی اجلاس میں کہا ہے کہ مجھے اور بیرسٹر علی ظفر کو ”منظور نظر” کہا ہے یعنی ہمیں اسٹیبلشمنٹ کا حامی کہا جار ہا ہے ہم خان کیلئے لڑ رہے ہیں، خان نے چیئرمین بنایا ہے وہ آج ہٹا بھی دیں تو ہم ان کے سپاہی کی طرح لڑینگے۔ یوں 10اعلیٰ عہدیداروں میں چپقلش کوئی اور رخ اختیار کرتی جا رہی ہے۔ دوچار دنوں میں صورت حال کسی بھی رخ پر جا سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں