ماڑی انڈس کا فیصل آباد روٹ بحال کیا جائے

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) فیصل آباد کے تاجروںنے وزیراعظم میاں شہباززشریف اور و فاقی وزیرریلوے سے مطالبہ کیا ہے کہ لاہورسے چلنے والی پسنجر ٹرین ماڑی انڈس کا براستہ فیصل آباد، سرگودھا میانوالی روٹ بحال کیا جائے ان خیالات کا اظہار انجمن آڑتھیاں غلہ منڈی فیصل آباد کے تاجر لیڈر حاجی اصغر علی باجوہ سابق صدر میاں آصف اسلم ،حاجی طاہر حسین ودیگرتاجر تنظیموں نے کہا کہ قیام پاکستان سے لاہورسے چلنے والی ماڑی انڈس پسنجر ٹرین براستہ فیصل آباد میانوالی آتی جاتی تھی جسے بسوںاورویگن مالکان کی ملی بھگت سے اس روٹ کو بند کردیا ہے اور سا نگلہ سے ماڑی انڈس پسنجر ٹرین کو چنیوٹ کیطرف روانہ کردیا جاتا ہے انہوں نے کہاکہ فیصل آبا د کا شمار پنجاب کے دوسرے بڑے شہرمیں ہوتا ہے لیکن فیصل آ بادکے عوام اورتاجروں کو24گھنٹوںمیںبراستہ سرگودہا میانوالی سفرکیلئے ایک بھی ٹرین کی سہولت میسر نہیں جبکہ بسوں اورویگنوںکے کرائے عام مسافروں کی پہنچ سے دورہیں انجمن آڑتھیاں غلہ منڈی فیصل آباد کے تاجر لیڈر حاجی اصغر علی باجوہ سابق صدر میاں آصف اسلم نے مطالبہ کیا کہ لاہورسے چلنے والی پسنجر ٹرین ماڑی انڈس کا براستہ فیصل آباد، سرگودھامیانوالی روٹ بحال کیا جائے اس سے ریلوے کی آمدنی میںاضافہ اور مسافروں کو سستے سفرکی سہولت میسر آئیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں