بانی PTIسے ملاقات ہمارا جمہوری حق ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبازامیرعلی اعوان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہماری قیادت کاآئینی اورجمہوری حق ہے جس پرفارم 47والے ڈاکہ مارے بیٹھے ہیں۔نااہل حکمرا ن اوران کے سہولت کارجیل میں بند عمران خان سے اس قدرخوف زدہ ہیں کہ ملاقات پربھی پابندی لگارکھی ہے ۔سپریم کورٹ آف پاکستان کونوٹس لیناچاہئے ،انہوںنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ،ان کی اہلیہ اور دیگر رہنما جس عزم و استقامت کا مظاہرہ کر رہے ہیں اس سے ہمارے حوصلوں کو بھی تقویت ملتی ہے ، ہم آج بھی جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں ۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مسلسل اور لازوال جدوجہد کے ذریعے عوام کو شعور دیا ، یہی وجہ ہے کہ آج حکمرانوں سے سوال کرنے کی جرات رکھتے ہیں۔ قوم کا سوال ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا قصور ہے جو انہیں جیل میں قید رکھا گیا ہے لیکن حکمرانوں کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں ۔ حکمران یہ سمجھ رہے تھے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے رکھ کر ان کی مقبولیت کو ختم کر لیں گے لیکن اس کے برعکس بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مقبولیت کا گراف مزید اوپر گیا ہے ۔ ان شا اللہ ظلم اور جبر کی طویل رات جلد ختم ہوگی اور پی ٹی آئی بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں ایک بار پھر عوام کے حقوق کیلئے عملی جدوجہد کرتی ہوئی نظر آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں