محصولات پر کشیدگی ‘امریکہ چین تجارت 80فیصد کم

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) تجارتی محصولا ت پر امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے عالمی تجارتی تنظیم نے امریکا۔ چین تجارت میں 80فیصد کمی کا امکان ظاہر کر دیا۔ جینوا سوئٹز ر لینڈ سے خبر ایجنسی کے مطابق محصولات پر تنائو سے امریکا اور چین کے درمیان تجارت80 فیصد تک کم ہوسکتی ہے۔ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے مطابق دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان محصولات کی مقابلے بازی عالمی معیشت کو سخت نقصان پہنچا سکتی ہے۔ڈبلیو ٹی او کا کہنا ہے کہ امریکا اور چین کا عالمی تجارت میں حصہ 3 فیصد تک ہے۔ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے مطابق عالمی معیشت کو دو حصوں میں تقسیم کرنے سے عالمی جی ڈی پی میں 7 فیصد طویل مدتی کمی ہوسکتی ہے۔امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ شدت اختیار کرگئی ہے، اسی دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محصولات میں 90دن وقفے کا اعلان کردیا، تاہم چین پر 125 فیصد ٹیرف فوری طور پر نافذ العمل کردیا گیا۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے جوابی ٹیرف نہ لگانے والے ممالک پر اضافی ٹیرف 90روز کے لیے معطل کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں