ڈسٹرکٹ جیل کے قیدیوں کو ہنر سیکھا کر مفید فرد بنایا جاسکتا ہے،شاہد ممتاز

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ جیل کے قیدیوں کو ہنر سکھلا کے مفید شہری بنایا جا سکتا ہے اس مقصد کیلئے جیل کے کچن میں قیدیوں کو شیف کی تربیت دینے کیلئے فیصل آباد چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے نائب صدر شاہد ممتاز باجوہ نے سپر سٹور مارکیٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصرکی موجودگی میں ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد کے سپرنٹنڈنٹ فرخ سلطان کو 10لاکھ روپے مالیت کا چیک پیش کیا۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدررانا صفدرعلی ، نائب صدر حاجی اشفاق اور جنرل سیکرٹر ی حاجی سعید کے علاوہ حاجی محمد اسلم ، طارق محمود اور قیصر عباس باجوہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے جیلو ں کو اصلاحی مراکز بنانے کیلئے کلیدی اقدامات اٹھا نے پر حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اورکہا کہ قیدیوں کو مستقل مجرم بنانے کی بجائے اُن کو باعزت روزگار کمانے کے قابل بنانے کیلئے ہنر سکھلانے پر توجہ دی جا رہی ہے اور اس سلسلہ میںسپر سٹور مارکیٹ ایسوسی ایشن ہر ممکن مالی ، اخلاقی اور تکنیکی تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ قیدیوں کی اصلاح کیلئے ضروری ہے کہ جیل میں انہیں ایسے ہنر سکھلائے جائیں جن کی بدولت رہائی کے بعد و ہ اپنے اور اپنے خاندان کی مالی کفالت کر سکیں ۔ ڈپٹی کمشنر اور جیل سپر نٹنڈ نٹ نے قیدیوں کی خبر گیری اور اُن کی اصلاح کیلئے سپر سٹور مارکیٹ ایسوسی ایشن کے مالی تعاون پر فیصل آباد چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے نائب صدر شاہد ممتاز باجوہ کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ جیل اصلاحات پر عملدرآمد کیلئے نجی شعبہ اور خا ص طور پر بزنس کمیونٹی کے تعاون کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں