اسلام آ باد (بیوروچیف) وفاقی کا بینہ کے رائٹ سائزنگ کے فیصلہ کی روشنی میں وزارت اطلاعات و نشریات کا بڑا اقدام سامنے آ یا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے اپنے ذیلی ادارے سرکاری ٹی وی کی1232 آسامیاں ختم کردی ہیں۔ پی ٹی وی کی گریڈچار سے بیس تک کی کل منظور شدہ آ سا میاں4636ہیں۔ ان میں سے 1789آ سا میاں خالی ہیں۔ خالی آ سامیوںکا 60فی صدیعنی1232آسامیوں کوکابینہ کے فیصلہ کے مطابق ختم کردیاگیا ۔اس کے علاوہ 729آسامیوں کو متروک (Dying)ڈیکلیئر کردیاگیا ۔اس طرح مجموعی طور پر1961آ سامیاں ختم کی گئی ہیں۔




