بیوی کا قاتل مسلح افراد کی فائرنگ سے قتل

جڑانوالہ (نامہ نگار) مسلح افراد نے فائرنگ کرکے موٹر سائیکل سوار شخص کو قتل کر دیا،مقتول 6سال جیل کاٹ کر 1ماہ قبل رہا ہو ایا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ کا رہائشی ریاض کھرل موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تھانہ لنڈیانوالہ کی حدود چک نمبر 642گ ب کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مقتول ریاض کھرل نے اپنی بیوی کو قتل کیا تھا اور 6سال جیل کی سزا کاٹ کر 1ماہ قبل رہا ہو کر آیا تھا پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے۔ پولیس تھانہ لنڈیانوالہ نے تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں