کولن منرو نے نیا ریکارڈبناڈالا

راولپنڈی (سپورٹس نیوز) اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹاپ آرڈر بیٹر کولن منرو نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10کے افتتاحی میچ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ گزشتہ روز پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8وکٹ سے شکست دی۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کا 140رنز کا ہدف 18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ جارح مزاج بیٹرکولن منرو نے 42گیندوں پر 59رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو قلندرز کے خلاف فتح دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اس ففٹی کے ساتھ بائیں ہاتھ کے بیٹر کولن منرو نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان رائلی روسو کا ریکارڈ توڑ دیا۔ کولن منرو اب پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ ففٹی اسکور کرنے والے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے۔ لاہور کے خلاف نصف سنچری منرو کی پی ایس ایل میں 13ویں ففٹی تھی، جس سے انہوں نے رائلی روسو کا 12 نصف سنچریوں کا ریکارڈ توڑا۔ پی ایس ایل میں سب سے زیاد ففٹی اسکور کرنے والے غیر ملکی بیٹرز میں لوک رونکی، جیسن رائے اور شین واٹسن بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں