ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راناموسی نے کی۔ اجلاس میں مون سون سے قبل ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضلعی سطح پر ریلیف اور ریسکیو اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے محکمے کا سیلاب ہنگامی منصوبہ پیش کریں۔اجلاس کا مقصد پیشگی حکمت عملی مرتب کرنا ہے تاکہ ممکنہ ہنگامی صورتحال میں فوری اور مثر کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں