بابا سکندر سرکار کے عرس کی تقریبات جاری

منڈی صادق گنج (نامہ نگار)حضرت بابا سندر سرکار کا 50 واں عرس جاری۔حضرت بابا سندر سرکار کے عقیدت مندوں میں مسلمان اور ہندو دونوں کی بڑی تعداد شامل ہے ۔حضرت بابا سندر سرکار کا 50 واں عرس جاری ہے جو کہ 12اپریل تک منایا جائے گا مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہندو عقیدت مندوں کی بھی ایک بڑی تعدادبھی اس میں شرکت کرتی ہے اس سال بھی ان کے 50 ویں عرس کا آغاز سائیں اعظم علی سندر کی سر پرستی میں ہو چکا ہے عرس کی تقریبات میں چادر پوشی محفل نعت اور محفل سماع شامل ہیں اور شہر اور گردونواح سے عقیدت مند بڑی تعداد میں پیدل سفر کر کے چادریں چڑھانے آتے ہیں دربارکی طرف جانے والے راستے پرمختلف قسم کی دوکانیں سج چکی ہیں اس موقع پر ممبر بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی اور صدر آل پاکستان با لمیک ہندو پنچایت ہیرا لال رانا کا ڈیلی بزنس رپورٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری برادری کی ایک بڑی تعداد حضرت بابا سندر سرکار کے گزشتہ 50 سالوں سے عقیدت مندوں میں شامل ہے ہرسال ان کے عرس کے موقع پر بھرپور طریقے سے شرکت کرتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں