کسانوں کو قرضہ جات کی فراہمی بارے آگاہی سیمینار

گوجرہ(نامہ نگار)سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایات کے روشنی میںدی پنجاب پراونشل کوآپریٹوبینک لمیٹیڈ گوجرہ برانچ نے کسانوں کی آگہی کے لیے سیمینار کا انعقاد کیا۔جس میں ہیڈ بزنس ڈوثیرن طیب ہاشمی، ڈپٹی ہیڈ بزنس رحمت اللہ ،زونل ہیڈ فیصل آباد نور محمد خان سیال , ڈپٹی زونل ہیڈ کریڈٹ اینڈ ریکوری فیصل آباد محمد سلیم رضا, برانچ منیجر گوجرہ مس عائشہ افضل اور آفیسر کریڈٹ اینڈ ریکوری گوجرہ محمد اسلم نے خصوصی شرکت کی اور کسانوں کو بینک کی مختلف آسان قرضہ جات کے بارے میں آگہی فراہم کی۔تقریب میں موجود کسانوں نے بینک کی کسان دوست کاوشوں کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کے وہ ان آسان قرضہ جات سے مستفید ہوں گے۔اور زراعت میں جدت لائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں