افغانستان کیلئے برآمدات میں نمایاں کمی

اسلام آباد (بیوروچیف) افغانستان کے لیے مارچ میں سالانہ بنیادوں پر 38 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پرپاکستانی برآمدات ایک فیصد گر گئیں جس کے بعد پاکستان کی گذشتہ ماہ افغانستا ن کے لیے رواں مالی سال کی سب سے کم برآمدات رہیں تاہم رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات میں تینتیس فیصد کا اضافہ ہوا۔ حکومتی ذرائع کیمطابق فروری 2025 کیمقابلے مارچ میں افغانستان کے لیے برآمدات میں ایک فیصد اورمارچ 2024کے مقابلے مارچ 2025 میںافغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات میں38فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں