فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے ممبر سنٹرل کمیٹی سید محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ عزہ میں انسانیت کی جو تذلیل کی جارہی ہے وہ قابل مذمت ہے، معصوم بے گناہ شہریوں پر بارود کی بارش انسانی حقوق کی نام نہاد علمبردار تنظیموں کے لئے شرم کا مقام ہے، امت مسلمہ کی مکمل چشم پوشی نے اسرائیل اور امریکہ سمیت تمام دشمنان اسلام کے حوصلے بلند کر رکھے ہیں، ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہمارا دل خون کے آنسو رو رہا ہے ۔ جب تک امت مسلمہ ایک پلیٹ فارم پر جمعنہیں ہو گی دنیا بھر میں مسلمان زیر عتاب رہیں گے، دشمنان اسلام نے ایکا کر لیا ہے مگر ہمارے دنیا بھر کے مسلمان ممالک خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔



